Saturday 11 November 2017

میں خاک کو شفا بناتا ہوں...میں عباد اللہ کا پدر ہوں...میں حسین ہوں.

اے حسین ع
آپ کے پاس کون سی قوت ہے
کہ جس کی بنا پر آپ ایک شخص کو اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کرنے کے لیے تیار کر لیتے ہیں....
ایک ماں سب کچھ قربان کر کے اپنی اولاد بچاتی ہے آپ اسے اولاد قربان کرنے پر بھی راضی کر لیتے ہیں...
ایک بیوی ہر چیز برداشت کر لیتی ہے پر اپنے سھاگ پر انچ نہیں آنے دیتی آپ اسے اپنا سھاگ کو بھی میدان مین بھیجنے پر تیار کر لیتے ہیں...
ایک غریب جس کے بچے بھوک سے بلک رہے ہوں کے لیے بچوں کو کھانا کھلانا بہت اہم ہے وہ بھی سارا سال فاقے کرتا ہے لیکن پیسے جوڑ کر آپ کی مجلس کے لیے اہتمام کر لیتا ہے....
ایک شخص جو خود اپنی جان کو خطرات سے دور رکھنا چاہتا ہے پرآشوب و ناامنی کے زمانے مین آپ کی زیارت کو پہنچ جاتا ہے...
ایک بیمار جو بستر سے آٹھ کر رفع حاجت کے لیے نہیں جا سکتا آپ کے لیے 80 کلومیٹر کا پیدل سفر کر کے نجف سے کربلا پہنچ جاتا ہے....
ایک شخص جو دمے کا مریض ہے اس خاک و گرد کو شفا مان لیتا ہے جو آپ کے زائرین کے پیرون سے اڑتی ہے...
ایک امیر جس کا کام پیسے سے پیسا بنانا ہے وہ ساری دولت سمیٹ کر آپ کے زائرین کی راہ میں سبیل و طعام کا بندوبست کرنے آ جاتا ہے...
جسے سونے کو نرم و ریشمین بستر کے علاوہ کچھ اور راس نہیں وہ آپ کے لیے زمین و خاک پر سو جاتا ہے....
جسے موسم کی شدت برداشت نہیں اسے آپ ہر موسم کی پرواہ سے لا پرواہ کر دیتے ہیں....
اور کہاں تک لکھوں کہ سفینہ چاہیے اس بحر بیکراں کے لیے ....
بالاخر آپ ہیں کیا.... آپ کے پاس کیا ہے....؟
ایک مدہم مگر روح کو گرما دینے والی آواز سنائی دے رہی ہیں....
میں کعبۃ القلوب ہوں...
میں مرکز پرکار عشق ہوں...
میں عاشقوں کا امام ہوں...
میں سب کچھ لٹا کر دنیا کا سب سے امیر شخص بنانا سیکھاتا ہوں...
میں ہر شریف آنکھ کا مکین ہوں...
میں ہر قلب نازلین کی دھڑکن ہوں...
میں سید الاحرار ہوں...
میں امام اشجان ہوں...
میں دلوں میں انقلاب و تحول برپا کر سکتا ہوں...
میں دنیا کو ایک دن میں اپنے در پر سمیٹ سکتا ہوں...
میں اپنی خاموشی سے دنیا کو مبہوت کر سکتا ہوں...
میں اپنے ایک استغاثے سے دنیا سے لبیک کہلوا سکتا ہوں... میں اپنی ایک سسکی سے دنیا کو رلا سکتا ہوں....
میں اپنی نگاہ کی ایک جننش سے سالوں کے گناہ بخشوا سکتا ہوں...
میں خاک کو شفا بناتا ہوں...
میں عباد اللہ کا پدر ہوں...
میں حسین ہوں.

No comments:

Post a Comment

ملا صدر الدین شیرازی عرف ملا صدرا.

ملا صدر الدین شیرازی عرف ملا صدرا.  تحریر : سید ذوالفقار علی بخاری.  ایک بار ضرور پڑھے.   نوٹ.   فیس بک پر کچھ ایسی پوسٹ نظر سے ...