Showing posts with label pakistan. Show all posts
Showing posts with label pakistan. Show all posts

Sunday, 7 January 2018

’امریکی جارحانہ بیانات دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سود مند ثابت نہیں ہوں گے‘



صدر ٹرمپ کی پاکستان مخالف ٹویٹ پر جمعرات کو پاکستانی پارلیمان کی قومی سلامتی کی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس منعقد ہوا ہے۔
اجلاس میں وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے پارلیمانی رہنماؤں کو منگل کو قومی سلامتی کمیٹی اور بدھ کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے متعلق آگاہ کیا۔
دوسری جانب بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کو دی جانے والی عسکری امداد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں امریکی کانگریس کے ارکان کو آگاہ بھی کیا جا رہا ہے۔
پاکستان میں قومی سلامتی امور سے متعلق حالیہ دنوں منعقد ہونے والی ملاقاتوں کی وجہ سال نو کے آغاز پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وہ ٹویٹ تھی جس میں انھوں نے کہا تھا کہ 'امریکہ نے 15 سالوں میں پاکستان کو 33 ارب ڈالر بطور امداد دے کر بےوقوفی کی۔ انھوں نے ہمیں سوائے جھوٹ اور دھوکے کے کچھ نہیں دیا۔
صدر ٹرمپ کی اس ٹویٹ کے بعد اقوام متحدہ میں امریکہ کی مسقتل سفیر نکی ہیلی نے پاکستان پر ڈبل گیم کھیلنے کا الزام عائد کرتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ پاکستان کو دی جانے والی 255 ملین ڈالر کی عسکری امداد روکی جا رہی ہے۔
ان کے اس بیان کے بعد وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حوالے سے ٹرمپ انتظامیہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں مزید اقدامات بھی کرے گی۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کو دی جانے والی عسکری امداد بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس ضمن میں امریکی کانگریس کے ارکان کو آگاہ بھی کیا جا رہا ہے جبکہ اس حوالے سے باضابطہ اعلان جمعرات تک متوقع ہے۔
روئٹرز کے مطابق کانگریس کے دفاتر میں موجود ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے انھیں اطلاع دی ہے کہ پاکستان کی امداد بند کرنے کا اعلان جمعرات کو کیا جائے گا لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ کتنی امداد بند ہو گی، کون سی ہو گی اور کتنے عرصے تک بند رہے گی۔




Thursday, 21 December 2017

آرمی چیف کو ملکی تاریخ میں پہلی بار سینیٹ بلایا گیا۔ سینٹ کو کئی معاملات پر تشویش تھی جنکا تسلی بخش جواب دیا گیا۔ چند ایک پیش خدمت ہیں۔

آرمی چیف کو ملکی تاریخ میں پہلی بار سینیٹ بلایا گیا۔ سینٹ کو کئی معاملات پر تشویش تھی جنکا تسلی بخش جواب دیا گیا۔ چند ایک پیش خدمت ہیں۔

اندرونی سیکیورٹی کے لیے کیا گیا اب تک ؟

" آپریشن ضرب عضب، آپریشن ردالفساد اور نیشنل ایکشن پلان پر پاک فوج اپنے حصے کام کام بخوبی نمٹایا۔ صرف آپریشن ردالفساد کے تحت اب تک پنجاب میں 13011 اور خیبرپختونخوا اور فاٹا میں 1249 کومبنگ اورانٹیلی جنس آپریشن کیے گئے۔ ان آپریشنز میں ہزاروں ٹن باردو، 19000 ہتھیار اور سینکڑوں دہشت گرد مارے اور پکڑے گئے۔ نتیجے میں ملک میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی"

آرمی عدالتوں نے اب تک کیا کیا؟

"فوجی عدالتوں نے اب تک 274 مقدمات کا فیصلہ کیا۔ 161 مجرموں کو سزائے موت سنائی گئی جن میں سے 56 مجرموں کو پھانسی دی گئی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کے آرمی چیف بننے کے بعد فوجی عدالتوں کو 160 مقدمات بھیجوائے گئے، جن میں سے 33 پر فیصلہ سنایا گیا، 8 کو سزائے موت اور 25 کو قید کی سزائی دی گئی "

باہر کے دورے کیوں کیے؟

"اہم ممالک کے دورے فوجی سفارتکاری کاحصہ ہیں، علاقائی ممالک سے تعلقات میں بہتری کیلئے دورے معاون ثابت ہوئے. افغانستان میں ہونے والی تبدیلیوں کو کسی صورت نظر انداز نہیں کر سکتے، بارڈرمینجمنٹ پاک افغان سرحدکومحفوظ بنانے کے لئے نا گزیر ہے"

اسلامی اتحاد کیوں بنایا گیا ہے؟

"41 اسلامی ممالک کا اتحاد کسی کے خلاف نہیں ، ابھی اس کے ٹی او آرز طے ہونا باقی ہیں۔ ایران اور سعودی عرب کی لڑائی نہیں ہوگی اور نہ ہی ہم ایسا ہونے دیں گے ان شاءاللہ "

دھرنے میں کیوں دخل اندازی کی کیا دھرنے کے پیچھے آپ تھے؟

" دھرنے میں وزیراعظم کے حکم پر مداخلت کی اور وہ تمام اقدامات سے باخبر رہے۔ دھرنے کے پیچھے پاک فوج ثابت ہوئی تو میں استعفی دے دونگا"

آپ بجٹ کا بڑا حصہ لے جاتے ہیں؟

" پاک فوج کو کل بجٹ کا صرف 18 فیصد ملتا ہے جس میں سے آٹھ آعشاریہ تین فیصد بری فوج کو جاتا ہے۔ فوج کے تحت چلنے والے ادارے 177 ارب روپے ٹیکس ادا کرتے ہیں جو سب سے زیادہ ہے"

۔۔۔۔۔۔۔۔ لوجی ۔۔۔۔۔ ہوگئی تسلی  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟؟؟؟؟؟؟؟

اب جناب چیرمین سینٹ صاحب پاکستان میں کچھ اور معاملات بھی ایسے ہیں جن پر آپ کو نہ صرف تشویش ہونی چاہئے بلکہ ذمہ داروں کو بھی طلب کرنا چاہئے ۔۔۔۔۔ مثلاً ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نیشنل ایکشن پلان میں سول حکومت کے ذمے 17 نقاط میں سے کسی ایک پر بھی عمل درآمد نہیں کیا گیا،

عدالتوں میں 11000 سے زائد دہشت گردوں کے مقدمات زیر التوا ہیں اور تقریباً تمام پکڑے جانےوالے سہولت کار ضمانتیں پا کر رہا ہوچکے ہیں،

چار سال تک پاکستان کا وزیرخارجہ ہی مقرر نہیں کیا گیا، جسکا ناقابل تلافی نقصان ہوا، کل بھوشن اور کشمیر پر مسلسل خاموشی اختیار کیے رکھی،

35 ارب ڈالر قرضہ، موٹر ویز اور اہم قومی عمارات گروی رکھی گئیں، بجٹ کا خسارہ 32 ارب ڈالر ہوچکا ہے اور ریاست دیوالیہ ہونے کے قریب ہے،

کسی ایک ڈیم پر کام نہیں ہوا، بجلی کے تمام بڑے منصوبے ناکام بنا دئیے گئے،

2 کروڑ سے زائد پاکستانیوں کو ھیپائٹس سی اور صرف سندھ میں ایک لاکھ سے زائد لوگوں کو ایڈز ہے،

60 فیصد پاکستانی آرسینک ملا پانی اور 95 فیصد پاکستانی فارمیلین ملا دودھ پی رہے ہیں،

قبول اسلام پر پابندی لگائی گئی، ختم نبوت کے خلاف سازش کی گئی،

کیا ان کے ذمہ داروں کو طلب کرنے کی زحمت کرینگے؟؟؟؟؟/

جناب عالی   ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سپاہ سالار نے یہ کہہ کر آپ سمیت تمام جمہوریوں کے منہ پہ زوردار تھپڑ مارا ہے کہ ۔۔۔۔ " پالیسی آپ بنائیں عمل ہم کرینگے " ۔۔۔

کیا آپ بتانا پسند کرینگے کہ امریکہ، افغانستان، ایران اور انڈیا کے حوالے سے درحقیقت آپ نے کیا پالیسی بنائی ہے۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟

Saturday, 11 November 2017

⭐ *اس اہم ترین آرٹیکل کو شرعی وظیفہ سمجھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ شئر کریں*

*امت مسلمہ اورعرب دنیا کیلیےاصل خطرہ ایران ہے؟*
❌❌❌❌❌❌❌❌❌❌
⭐ *اس اہم ترین آرٹیکل کو شرعی وظیفہ سمجھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ شئر کریں*
⭕سرزمین حجاز پر سب سے پہلا قتل عام 1745میں تکفیری وہابی دہشتگرد مکتبہ فکر کے بانی محمد بن عبد الوہاب نے کیاکہ جس میں 17000عرب سنی مسلمان قتل کیے گئے
اس میں نہ ایران ملوث تھا اور نہ کوئی شیعہ۔۔۔
⭕1903 میں عبد العزیز بن آل سعودنے سنی قبیلے مطیر کے 160 بیگناہ مسلمانوں کو قتل کیا۔۔۔
⭕1904کے أوائل میں عبدالعزیز بن آل سعودنے قبیلہ شمرکے800 بیگناہ سنی مسلمانوں کا قتل عام کیا
⭕1904 کے اواخر میں عبد العزیز بن آل سعودنےپھر اسی قبیلے کے 2500 بیگناہ سنی مسلمانوں کو موت کے گھاٹ اتارا
⭕1914 میں پہلی جنگ عظیم کے دوران یہودی ایجنڈے پر عمل پیرا ہوتے ہوئے برطانوی اور فرانسیسی استعمار کے ساتھ ساز باز کرکے خلافت اسلامیہ کا خاتمہ کرنے کے ساتھ ساتھ عبدالعزیز نے حنفی سنی مسلمانوں کے خون کی ندیاں بہائیں۔اسی یہودی ایجنڈے کی تکمیل میں1917میں تقریبا 2لاکھ سنی مسلمان آلسعود کے مظالم کی وجہ سے لقمہ اجل بنے
یاد رہے یہاں بھی ایران اور کوئی شیعہ ملوث نہیں پایا گیا
⭕1918میں عبد العزيز بن آل سعود کی فوج نے سرزمین حجاز کا قبضہ حاصل کرنے کیلئے ایک ہزار سے زائد سنی مسلمانوں کا قتل کیا۔۔
⭕1920میں آل سعود کی فوج نے کویت کے مختلف قبائل اور بادیہ نشینوں سمیت 3000 کے لگ بھگ عرب مسلمانوں کا قتل عام کیا
⭕1920 سے 1930 تک عسیر کے علاقے کو زیر کرنے کیلئے 3500 سنی مسلمانوں کا خون بہایا گیا۔۔
مختلف اعداد و شمار کے مطابق عبد العزیز بن آل سعودکی فورسز نے 45000 کے قریب سنی مسلمانوں کا جس بیہمانہ اور سفاکانہ انداز میں قتل عام کیا اسکی مثال عرب قبائل کی تاریخ میں نہیں ملتی۔
⭕1930 سے لیکر 1941 کے درمیان برطانوی اور فرانسیسی استعمار کےساتھ ملکر عراق میں خلافت اسلامیہ کی بحالی کیلئے اٹھنے والی تحریک کو کچلنے کیلئے 8000 عراقی مسلمان کا خون بہایا
⭕1940میں آل سعود نے تیل کی آمدنی سے مالی معاونت سے علمین نامی جنگ میں برطانوی اور فرانسیسی استعمار کے ہاتھوں 12000 سے زائد مصری عربی مسلمانون کے  قتل سے اپنے ھاتھ رنگین کئے ۔۔ کیونکہ اسی وجہ سے جرمنی نے اٹلی سے مطالبہ کیا تھا کہ سعودیہ میں موجود تیل کے کنوؤں پر بمباری کرے کہ جو برطانیہ کو مفت تیل دے رہا ہے۔۔۔
یہاں بھی کسی قسم کی ایرانی اور شیعہ مداخلت نظر نہیں آتی
⭕1948 میں عبد العزیز بن آل سعود کے دستخط شدہ معاہدے کے تحت فلسطین کو یہودی مسکینوں کے حوالے کر دیا گیا۔اس معاہدے کی وجہ سے 1948 سے لیکر 2017 تک دو ملین سے زائد فلسطینی مسلمان یہودیوں کے ہاتھوں لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 12 ملین سے بھی زیادہ پوری دنیا میں بے گھر اور دربدر ہو چکے ہیں۔
یادرہے اس سارے معاملے میں  نہ ایران ملوث ہے نہ کوئی شیعہ
⭕1956میں مصر پر اسرائیلی،برطانوی اور فرانسیسی مشترکہ حملہ کی سازش میں بھی آلسعود شریک تھے اور اسی طرح پھر فلسطین کے شہر خان یونس کا حولناک سانحۃ پیش آیا. کہ جس میں 500 سنی مسلمانوں کو یہودیوں نے بے دردی سے ذبح کیا . جس میں سعودیہ کی خیانت کا انکشاف بعد میں مصری عرب لیڈر جمال عبد الناصر نے   بھی کیا۔
یہاں بھی ایران یا کسی شیعہ کا ذکر نہیں۔
⭕1961 میں برطانیہ اور خلیجی ممالک کے تعاون سے عراقی رہنما اور صدر عبد الکریم قاسم کے خلاف ایک انقلاب برپا کیا کہ جسکے نتیجہ میں صدر عبد الکریم قاسم  کی پھانسی کے ساتھ ساتھ 30 ہزار سے زائد سنی عراقی مسلمان قتل ہوئے۔
اس دوران بھی ایران اور شیعہ کا ذکر نہیں ملتا۔
⭕1967 کی عرب اسرائیل جنگ میں مصر،اردن،شام،عراق اور لبنان سمیت تمام عرب ممالک اس لیے شکست سے دوچار ہوئے کہ سعودیہ عین موقع پر پیچھے ھٹ گیا اور یوں 25 ہزار شہید اور 50 ہزار زخمیوں کا سبب سعود عرب بنا۔البتہ اسی شکست کے پیش نظر مراکش کے دارالحکومت خرطوم میں ہونیوالے عرب لیگ کے ھنگامی اجلاس میں مالی امداد کی ۔۔
اب یہاں بھی نہ ایران نہ کوئی شیعہ
⭕1973میں سعودی ملک شہزادہ فیصل (کہ جس نے امریکہ اور یورپ کو تیل کی ترسیل روک دی تھی)کی سربراہی میں مصراورشام نےعرب ممالک کی حمایت سے اسرائیل کے خلاف جنگ چھیڑ دی اور اسرائیل کو شکست کا سامنا ہوا لیکن جنگ کے اختتام کے ساتھ ہی امریکی اور اسرائیلی سازش کے تحت  کچھ آلسعود نے ملک فیصل کو تیل کی ترسیل کے جرم میں راستے سے ھٹا دیا۔
یہاں بھی ایران اور کسی شیعہ کی مداخلت نظر نہ آئی
⭕1979 میں تہران میں موجود اسرائیلی سفارتخانے کو فلسطینی سفارت خانے میں تبدیل کر دیا جاتا ہے اور اسرائیلی پرچم کی جگہ فلسطینی پرچم لہرایا جاتا ہے
البتہ یہاں سعودی عرب کھل کر کہتا نظر آتا ہے کہ ایران عرب ممالک کے مسائل میں مداخلت کر رہا ہے
⭕ 1980 میں امریکہ، اسرائیل، یورپ،سعودیہ اور خلیجی ممالک کی مالی اور عسکری امداد کے بل بوتے پرعراق ایران کے خلاف جنگ چھیڑ دیتا ہے جو 8 سال تک جاری رہتی ہے جس میں 1 ملین سے زائد عرب مسلمان مارا جاتا ہے ۔جسکا اعتراف کویت پر حملے کے بعد خود صدام حسین نے کیا تھا کہ ایران کے خلاف جنگ پر مجھے امریکی اسرائیلی اشاروں پر چلتے ہوئے بھڑکانے والا سعودیہ تھا ۔۔
ایران کے خلاف جنگ کا سبب ایران کی فلسطین حمایت پالیسی تھی
⭕1988میں ایران عرق جنگ کے خاتمے پر سعودی عرب القاعدہ نامی بدنام زمانہ تنظیم کی بنیاد رکھتا ہے اور اسے افغانستان منتقل کرتا ہے کہ جس کے مظالم کے نتیجے مین 3 ملین کے قریب افغانی مسلمان لقمہ اجل بنتے ہیں۔
اس سعودی سازش میں کوئی شیعہ اور ایران کہیں نظر نہیں آتا
⭕1990 میں سعودیہ اور خلیجی ممالک عراق کے ساتھ کیے گئے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو صدام حسین کویت پر دھاوا بول دیتا ہے کہ جس میں 1 ہزار سے زائد کویتی شہری قتل ہو جاتے ہیں
یہاں بھی نہ ایران نہ شیعہ
⭕ 1990 میں امریکہ کی قیادت میں سعودی اور خلیجی ممالک کی  مالی امداد سے کویت کی آزادی کیلئے بدرع الصحراء نامی آپریشن شروع کیا گیا اور 1991 میں عاصفه الصحراء نامی فوجی کارروائی شروع کی جاتی ہے کہ جس میں 2لاکھ سنی عرب مسلمان قتل ہو جاتے ہیں۔
حسب سابق یہاں بھی ایرانی یا کسی شیعہ کی مداخلت کا سراغ نہیں ملتا
⭕1992 میں سعودی فورسزقطری سرحد پر حملہ آور ہوتی ہیں اور 50 سنی مسلمانوں کو قتل کرتی ہیں
⭕ 10 سال سے مسلسل پابندیوں کے بعد 2003 میں امریکہ سعودی ریالوں کے بل بوتے پر عراق کی آزادی کے نام پر عراق پر حملہ آور ہوتا ہے اور 10 سال تک امریکی تسلط میں مسلسل ظلم و ستم کا بازار گرم رہتا ہے جس میں 1 ملین سے زائد عراقی سنی مسلمان لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔۔
یہاں صدام کی حکومت کے خاتمے سے عراقی شیعہ اور کرد  فائدہ اٹھاتے نظر آتے ہیں کیونکہ یہی دو گروہ تھے جو صدام کے دور حکومت میں مسلسل صدامی ظلم کا نشانہ بنتے رہے۔
⭕2004 سے لیکر 2017 تک وہابی تکفیری مذہب کی مختلف جہادی تنظیموں نے جس ظالمانہ اوروحشیانہ انداز سے عراقیوں کا قتل عام کیا اسکی مثال نہیں ۔۔ذبح، مساجد اور بازاروں سمیت دیگر پبلک پلیسز پہ خود کش دھماکوں سے تباہی انکی جنایات کے مظاہر ہیں۔
اس ساری تباہی میں نہ ایران ہے نہ کوئی شیعہ بلکہ فقط اور فقط وہابی تنظیمیں ہیں
⭕2006میں إسرائيل امریکی اور سعودی تعاون سے لبنان کے خلاف اس لیے جنگ چھیڑتا ہے کیونکہ ایران حزب اللہ کو سپورٹ کرتا ہے
⭕2008 میں سعودی خاموشی کے سایہ میں اسرائیل غزہ پر حملہ آور ہوتا ہے کیوں؟؟؟؟کیونکہ اسرائیل کی مزاحمت حماس کرتی ہے اور حماس کو ایران سپورٹ کرتا ہے
⭕2009 میں أرض محروقہ نامی فوجی کارروائی کے ساتھ سعودیہ یمن پر حملہ کرتا ہے
⭕2011 سعودی فورسز بحرین میں اٹھنے والی پرامن عوامی تحریک کو کچلنے کیلئے بحرین میں داخل ہوتی ہیں
⭕2011 میں سعودی سکیورٹی فورسز قطیف کے علاقے پر دھاوا بولتی ہین کہ جسمیں جانی اور مالی نقصان کی تفصیلات آج تک منظر عام پر نہیں آ سکیں
⭕ 2012 میں اسرائیل ایک بار پھر ایران کی حماس کو سپورٹ کا بہانہ بناتے ہوئے غزہ پر حملہ آور ہوتا ہے۔
⭕ 2012 اور 2017 کے درمیان وہابی دہشت گرد تنظیموں نے عراق، شام،لیبیا،مصراوریمن سمیت دیگر مسلم ممالک میں مکمل آزادی کے ساتھ مسلمان،مسیحی اور دیگر اقلیتوں کا ذبح کر کے،جلا کر، تلوار سے سرقلم کر کے، اور خودکش دھماکوں جیسی وحشیانہ کارروائیوں کے ذریعے بے رحمانہ قتل عام کیا ۔
یادرہے کہ یہ سب کارنامے سلفی مذہب وہابی تنظیموں کے ہیں نہ کہ ایران یا کسی شیعہ کے
⭕2015میں سعودی فوج اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر یمن کے خلاف ایک بڑی جنگ شروع کر دیتی ہے جس میں ابھی تک 15 ھزار یمنی مسلمان قتل ہو چکے ہیں کہ جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے جبکہ بھوک وبائی امراض کی وجہ سے لقمہ اجل بننے والے اور بلین ڈالرز کا مالی نقصان الگ ہے
⭕2017 میں سعودی عرب قطر کا محاصرہ کرتا ہے اور ابھی تک اس محاصرہ کے اسباب واضح نہیں کرسکا ۔

*یہ وہ تمام معلومات ہیں کہ جو تمام عربی غربی(یورپی)تحقیقات اور میڈیا رپورٹس میں موجود ہیں اور تاریخی اعتبار سے قابل وثوق بھی ہیں*

*اب میری آپ سے التماس ہے کہ خطے میں مسلمانوں اور عرب دنیا کیلئے شیعہ اور ایرانی خطرے کے متعلق تحقیقات  میں میری مدد کریں*