Monday 25 December 2017

مقصر کون ہے

مقصر کون ہے

امام باقر علیه السلام کے دور کے اھم فتنوں میں سے ایک غلو و تقصیر کا مسئلہ تھا۔ امام علیہ السلام نے شدت کے ساتھ اس فتنہ کا مقابلہ کیا نیز غلو و تقصیر کی حقیقیت کو نمایاں کرنے کے ساتھ ان کی حدوں کو بھی اشکار کیا
*تقصیر کسے کہتے ہیں اور مقصر کون ہے*؟ تقصیر یعنی ائمہ اثنا عشر علیھم السلام کی امامت کا قائل نہ ھونا، اور مقصر وہ ھے جو بارہ اماموں  کی امامت کو نہ مانتا ھو۔ اکثر روایتوں میں ائمہ علیھم السلام نے خاص کر امام باقر علیہ السلام نے بھی اس تعبیر کو استعمال کیا ہے: *’’المقصر فینا‘‘* یعنی ھماری امامت کو نہ ماننے والے۔ اگر کسی فقھی اختلاف کے تحت کوئی اثنا عشری شیعہ اگر کسی مسئلہ میں اختلاف رکھتا ھوتو اسے مقصر نہیں کہا جا سکتا۔ جبکہ وہ آئمہ کے فضائل، ان کی امامت اور ان کے مرتبہ کا قائل ھو اور ان کے دشمنوں سے اسی طرح بری ھو جس طرح ائمہ  نے فرمان دیا ھے۔
اسی طرح ایک شیعہ اثنا عشری ھونے کے لئے ضروری ھے کہ انسان اہل بیت علیھم السلام کی امامت پر اعتقاد اور ان سے محبت کے ساتھ ان کے دشمنوں سے برائت حاصل کرے۔ لھذا اگر کوئی اماموں کے دشمنوں سے خودکو بری نہ کرتا ھو تو وہ مقصر ھوگا۔ لیکن اگر کوئی شخص آئمہ کے دشمنوں سے بری ھو لیکن برائت کے سلیقہ اور طریقہ میں اختلاف رکھتا ھو ایسے شخص کو مقصر کھنا غلط، ناجائز اور حرام ھوگا۔ 
لھذا تقصیر اور مقصر کا لفظ مخصوص ھے ان لوگوں سے جو آئمہ کی امامت کو نھیں مانتے ھیں۔ یہ لفظ کسی ایسے شخص کے لئے استعمال کرنا جو اھل بیت علیھم السلام کو امام بر حق مانتا ھو ناجائز، حرام اور اس شخص پر ظلم ھوگا۔ لھذا وہ لوگ جو شیعوں کومقصر کھتے ھیں وہ گناہ گار ھیں اور آئمہکی تعلیمات کے خلاف اپنے حلقہ میں فتنہ اور انتشار ایجاد کرکے دشمن کی سازشوں کو خواستہ یا نا خواستہ طور پر کامیاب بنا رھے۔
یاد رہے کہ جو شخص  مقام و منزلت معصومین کو جانتے بوجھتے ہوئے کم کرے وہ مقصر ہو گا
بس معلوم ہوا کہ قاصر اس حکم سے خارج ہے
قاصر وہ ہو گا جسکی بات سے ائمہ کا مقام ومنزلت کم ہو رہا ہو لیکن وہ بھولے سے یا نہ جانتے ہو ئے ایسا کر رہا ہو اگر اسکو متوجہ کیا جائے تو فورا اپنی غلطی کا ازالہ کرے۔۔۔

No comments:

Post a Comment

ملا صدر الدین شیرازی عرف ملا صدرا.

ملا صدر الدین شیرازی عرف ملا صدرا.  تحریر : سید ذوالفقار علی بخاری.  ایک بار ضرور پڑھے.   نوٹ.   فیس بک پر کچھ ایسی پوسٹ نظر سے ...