Saturday 9 December 2017

تمام دوست متوجہ رہیں اور دوسروں کو بھی اس خطرے سے اگاہ کریں "نہج البلاغہ" اور "نہج الاسرار":


تمام دوست متوجہ رہیں اور دوسروں کو بھی اس خطرے سے اگاہ کریں "نہج البلاغہ" اور "نہج الاسرار":
حضرت علی علیہ السلام کے خطبات اور مکتوبات کو معروف ادیب و عالم سید رضیؒ متوفیٰ 406ھ نے بڑی دقت سے "نہج البلاغہ" میں جمع کیا، اِس کتاب میں مذکور بیشتر کلام کو شیعہ و سُنی محقق علماء نے حضرت علی علیہ السلام کا کلام ہی قرار دیا ہے، یہ کلام مختلف کتبِ احادیث و تواریخ میں منتشر تھا، سید رضی رحمہ اللہ نے ایک جگہ جمع کردیا۔ اِس کی متعدد شروحات لکھی گئی ہیں۔ سید رضیؒ بہت بڑے محدث، فقیہ، ادیب، شاعر اور متکلم تھے، اُن کے بھائی سید مرتضیٰؒ "علم الھدیٰ" کے لقب سے جانے جاتے ہیں، وہ بھی جلیل القدر ثقہ عالم تھے۔
"نہج البلاغہ" کے اردو میں شیعہ و سُنی علماء کے تراجم موجود ہیں، شیعہ علماء میں مفتی جعفر حسینؒ اور علامہ سید ذیشان جوادیؒ جبکہ اہلِ سنت میں رئیس احمد جعفریؒ کا ترجمہ معروف و مطبوع ہے۔
اِس کے مقابل میں انڈیا کے ایک مجہول الحال غالی، غلام حسین رضا نامی شخص نے حضرت علی علیہ السلام کی طرف جھوٹا منسوب، غلو اور شرک پر مبنی بیشتر کلام "نہج الاسرار" نامی کتاب میں جمع کیا ہے، جو ہرگز درست نہیں، نہ ہی باسند ہے، صرف غالیوں نے ہی ایسا کلام نقل کیا ہے۔ اِس کتاب کا اجمالی جائزہ لینے سے ہی اندازہ ہوتا ہے کہ اِس میں موجود زیادہ تر کلام شرکیہ اور کفریہ ہے۔ اِس کتاب میں مذکور "البیان" نامی خطبے کو غالی حضرات پیش کرتے ہیں جس میں خلق، رزق و موت کی نسبت امام علی علیہ السلام کی طرف دی گئی ہے۔ معروف محقق علامہ جعفر مرتضیٰ عاملی اِس خطبے کے متعلق لکھتے ہیں کہ اِس کی کوئی ایک سطر عربی قواعد و ضوابط کے لحاظ سے درست نہیں یا عقائدی لحاظ سے اُس میں سقم پایا جاتا ہے۔ اِس کتاب میں مذکور زیادہ تر کلام کو شیعہ علماء نے اپنی کتب میں درج ہی نہیں کیا۔ علامہ مجلسی جیسے محدث نے بھی "البیان" نامی خطبے کو غالیوں کا من گھڑا قرار دیا ہے اور لکھا ہے کہ یہ اُنھی کی کتب میں مذکور ہے۔
غالیوں اور ناصبیوں نے امت کو بہت نقصان دیا ہے، سچ فرمایا حضرت علی علیہ السلام نے کہ اُن کے متعلق دو قسم کے لوگ ہلاک ہوں گے ایک غالی محب دوسرے دشمن ناصبی۔ابو محمد علی جواد

No comments:

Post a Comment

ملا صدر الدین شیرازی عرف ملا صدرا.

ملا صدر الدین شیرازی عرف ملا صدرا.  تحریر : سید ذوالفقار علی بخاری.  ایک بار ضرور پڑھے.   نوٹ.   فیس بک پر کچھ ایسی پوسٹ نظر سے ...