Monday 5 February 2018

انتظار فرج

انتظار فرج

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کا ارشاد گرامی ہے کہاگر میں قائم(عج) کے زمانے میں ہوتا تو تمام عمر ان کی خدمت میں گزار دیتا۔

اسلام میں مہم ترین عبادت انتظار فرج ہے،حضرت علی علیہ السلام   پیغمبر خدا (ص) سے  روایت کرتے ہیں کہ آپ (ص) نے ارشاد فرمایا:«أَفْضَلُ الْعِبَادَةِ انْتِظَارُ الْفَرَجِ»۔(1)
ترجمہ:افضل ترین عبادت انتظار فرج ہے۔
امام زمانہ(عج) گذشتہ تمام امتوں کے موعود ہیں، آپ کے ظہور  سے زمین عدالت سے پر ہو جائے گی، چنانچہ آپ حضرات ہمیشہ مفاتیح الجنان میں پڑھتے ہیں:
«السّلامُ علی المَهدیِّ الذّی وَعَدَ اللهُ عزَّوجلَّ بِهِ الأمَمَ، أن یَجمَعَ به الکَلِمَ و یَلُمُّ به الشَّعَثَ و یَملأَ بِهِ الأرضَ قِسطَاً و عَدلاً و یُمکِّنَ لَهُ و یُنجِزَ بِهِ وعدَ المُؤمنِینَ»۔(2)
ترجمہ:سلام ہو مهدی پر، کہ جن کا  خداوند متعال نے  سب امتوں کو  وعده  دیا ہے تاکہ لوگوں کو اس طرح سے جمع کریں کہ ان میں کسی قسم کا تفرقہ نہ ہو اور انھیں کے وسیلہ سے زمین پر عدل قائم ہوگا، اور خداوند عالم حضرت کو یہ قدرت عطا فرمائے گا،اور اللہ کا یہ وعدہ مؤمنین کی عزت کے لیے پورا ہو کر رہے گا۔
امام صادق علیہ السلام سے روایت ہے کہ جو بھی اپنے امام (عج) کے انتظار میں اس دنیا سے چل بسے  وہ ایسے ہی جیسے وہ اپنے امام کے ساتھ ان کےخیمہ میں ہے اس کے بعد کچھ دیر خاموشی کے بعد فرمایا:بلکہ وہ اس شخص کی مانند ہے کہ جس نے خود امام(عج) کی رکاب میں رہ کر جنگ کی ہو،اس کے بعد ارشاد فرمایا:«لا وَالله إلاّ کمَن إستَشَهدَ مع رسولِ اللهِ»بلکہ اس سے بھی کہیں زیادہ اجر کا مستحق ہے گویا وہ اس شخص کی مانند ہے کہ جو رسول اللہ (ص) کے رکاب میں شہید ہوا ہو۔(3)
امام صادق(ع) سے سوال ہوا کہ کیا قائم پیدا ہو چکے ہیں؟
امام علیہ السلام نے فرمایا:ہاں اگر میں قائم(عج) کے زمانے میں ہوتا تو تمام عمر ان کی خدمت میں گزار دیتا۔(4)
نتیجہ:انتظار فرج تمام عبادتوں میں سے افضل عبادت ہے اور ہر انسان کے لیے ضروری ہے وہ اپنے امام کے ظہور کے لیے دعا کرے اور مہم تو یہ ہے کہ انسان کا ہر لمحہ اپنے امام کے لیے ہونا چاہیے ،انسان ذرا سوچے کہ میں جو کام بھی کر رہا ہوں کیا  میرے  مولا اس سے راضی بھی ہیں یا نہیں۔
......................................................................................................................................................................................
حوالہ جات:
۱۔محمد بن بابویه قمی،شیخ صدوق،کمال الدین و تمام النعمه، قم، دارالکتب الاسلامیه، 1395، چاپ دوم، ج1، ص287۔
۲۔قمی، شیخ عباس؛ مفاتیح الجنان، مهدی الهی قمشه ای،قم، ارم، 1382، ص1029۔
۳۔قمی، شیخ عباس، نگاهی به زندگانی چهارده معصوم، محمد محمدی اشتهاردی، قم، ناصر، 1372، ص577۔
۴۔مجلسی، محمدباقر،بحارالانوار، بیروت، مؤسسه الوفاء، 1404ہجری، ج‏51، 148، باب

No comments:

Post a Comment

ملا صدر الدین شیرازی عرف ملا صدرا.

ملا صدر الدین شیرازی عرف ملا صدرا.  تحریر : سید ذوالفقار علی بخاری.  ایک بار ضرور پڑھے.   نوٹ.   فیس بک پر کچھ ایسی پوسٹ نظر سے ...