Thursday 10 May 2018

امام مہدی علیہ السلام مثل یوسف ع

امام زمانہ(عج) کی حضرت یوسف(ع) سےمشابہت کی وجوہات

  امام باقرعلیہ السلام نے اپنی ایک حدیث میں حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی حضرت یوسف علیہ السلام کے ساتھ مشابہت کی اس طرح وضاحت فرمائی ہےکہ حضرت یوسف کے بھائی ان کے ساتھ معاملہ کرتے رہے اوران سے باتیں کرتے رہےلیکن انہیں پہچان نہ سکے۔

   تعالیٰ سورہ مبارکہ یوسف کی آیت نمبر۵۸ میں فرماتا ہے: (وَ جاءَ إِخْوَةُ يُوسُفَ فَدَخَلُوا عَلَيْهِ فَعَرَفَهُمْ وَ هُمْ لَهُ مُنْكِرُونَ) اور برادران یوسف(مصر) آئے اوریوسف کے ہاں حاضرہوئے پس یوسف نے انہیں پہچان لیا اوروہ یوسف کو پہچان نہیں رہےتھے۔

نکات :

محمد بن مسلم کہتےہیں: میں امام باقرعلیہ السلام کی خدمت پہنچا اورقائم آل محمد عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے بارے میں سوال کرنا چاہا لیکن امام علیہ السلام نے میرے سوال کرنے سے پہلے ہی فرمایا: اے محمد بن مسلم قائم آل محمد علیہم السلام میں پانچ انبیاکی مشابہت پائی جاتی ہے۔ ۔ ۔ لیکن ان کی یوسف بن یعقوب علیہما السلام کےساتھ مشابہت یہ ہے کہ وہ ہرخاص اورعام افراد سےغائب تھے اوراپنے بھائیوں سےمخفی تھے اوران کے والد پربھی ان کا مسئلہ پوشیدہ تھا اگرچہ اسکے اوراس کے والدین اورچاہنے والوں کے درمیان فاصلہ کم تھا۔(۱)

امام زمانہ علیہ السلام ہمیں پہچانتے ہیں لیکن ہم انہیں نہیں پہچانتے۔ جب امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف ظہورکریں گے تو بعض لوگ کہیں گےکہ میں نےانہیں پہلے کہیں دیکھا ہے«فَعَرَفَهُم وَ هُم لَه مُنکِرون» یعنی حضرت یوسف علیہ السلام نے اپنے بھائیوں کو پہچان لیا تھا لیکن بھائی انہیں نہیں پہچان سکے تھے۔ امام باقرعلیہ السلام اپنی ایک حدیث میں حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی حضرت یوسف علیہ السلام کے ساتھ مشابہت کی اس طرح وضاحت فرمائی ہےکہ حضرت یوسف کے بھائی ان کے ساتھ معاملہ کرتےرہے اوران سے باتیں کرتے رہےلیکن انہیں پہچان نہ سکے۔(۲)

امام باقرعلیہ السلام کےفرمان کے مطابق امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف خوبصورتی اورسخاوت میں حضرت یوسف علیہ السلام کےمشابہ ہیں۔(۳)

مآخذ :

۱- کمال الدین و تمام النعمه، ج۱، ص ۳۲۷؛

۲- دلائل الامامه، ص ۵۳۲؛

۳۔ اثبات الوصیه، ص ۲۶۷.

محسن قرائتی کی کتاب(پرتوی از آیہ ھای مہدی) سےاقتباس

۷۰۳۷۸۶

No comments:

Post a Comment

ملا صدر الدین شیرازی عرف ملا صدرا.

ملا صدر الدین شیرازی عرف ملا صدرا.  تحریر : سید ذوالفقار علی بخاری.  ایک بار ضرور پڑھے.   نوٹ.   فیس بک پر کچھ ایسی پوسٹ نظر سے ...