Sunday 21 April 2019

جاوید غامدی نے امام مہدی ؑ کا انکار کر کے نیا فتنہ پیدا کر دیا۔

جاوید غامدی نے امام مہدی ؑ کا انکار کر کے نیا فتنہ پیدا کر دیا۔

اہلسنت کا جاوید غامدی زبردست جواب بھی سنیں !





حضرت سیدناامام محمد مھدی علیہ السلام کا انتظار صحابہ کرامؓ کی سنت ھے۔*
_"""چند ثبوت ملاحظہ کریں """_

حضرت ابو الطفیل رضی اللہ عنہ محمد بن الحنفیہ سے روایت کرتے ہیں کہ محمد بن الحنفیہؒ نے کہا کہ وہ حضرت مولا علی علیہ السلام کی مجلس میں بیٹھے تھے کہ ایک شخص نے ان سے (امام) مہدیؑ کے بارے میں پوچھا؟ تو حضرت علی علیہ السلام نے (بر بنائے لطف) فرمایا۔ دور ھو، پھر ہاتھ سے اشارہ کرتے ھوئے ارشاد فرمایا کہ مہدی کا ظہور آخر زمان میں ھوگا۔ (اور بے دینی کا اس قدر غلبہ ھوگا کہ) اللہ کے نام لینے والے کو قتل کر دیا جائے گا۔ (ظہور مہدی کے وقت) اللہ تعالیٰ ایک جماعت کو ان کے پاس اکٹھا کر دے گا، جس طرح بادل کے متفرق ٹکڑوں کو مجتمع کر دیتا ھے اور ان میں یگانگت و الفت پیدا کر دے گا۔ یہ نہ تو کسی سے خوفزدہ ھوں گے اور نہ کسی کے انعام کو دیکھ کر خوش ھوں گے۔ (مطلب یہ ھے کہ ان کا باھمی ربط وضبط سب کے ساتھ یکساں ھوگا) خلیفہ مہدی کے پاس اکٹھا ھونے والوں کی تعداد اصحابِ بدر (غزوۂ بدر میں شریک ھونے والے صحابۂ کرام) کی تعداد کے مطابق (یعنی 313) ھوگی۔ اس جماعت کو ایک ایسی (خاص) فضیلت حاصل ھوگی جو ان سے پہلے والوں کو حاصل ھوئی ھے نہ بعد والوں کو حاصل ھوگی۔ نیز اس جماعت کی تعداد اصحابِ طالوت کی تعداد کے برابر ھوگی۔ جنہوں نے طالوت کے ھمراہ نہر (اردن) کو عبور کیا تھا۔ حضرت ابوالطفیل کہتے ہیں کہ محمد بن الحنفیہ نے مجمع سے پوچھا کیا تم اس جماعت میں شریک ھونے کا ارادہ اور خواہش رکھتے ھو، میں نے کہا ہاں توانہوں نے (کعبہ شریف کے) دو ستونوں کی جانب اشارہ کرتے ھوئے فرمایا کہ خلیفہ مہدی کا ظہور انہی کے درمیان ھوگا۔ اس پر حضرت ابوالطفیل نے فرمایا بخدا میں ان سے تاحیات جدا نہ ھوں گا۔ (راوی حدیث کہتے ہیں) چنانچہ حضرت ابوالطفیل رضی اللہ عنہ کی وفات مکہ معظمہ ھی میں ھوئی..
نتیجہ پتہ چلا کہ آخری زمانہ میں آنے والے جس امام کی بشارت دی گی ھے وہ اھل بیتؑ سے ھونگے اور ان کا انتظار صحابہ کرام بھی کرتے تھے۔سبحان اللہ۔
📚حوالہ.....حاکم، المستدرک،
4 : 596، رقم : 8659

No comments:

Post a Comment

ملا صدر الدین شیرازی عرف ملا صدرا.

ملا صدر الدین شیرازی عرف ملا صدرا.  تحریر : سید ذوالفقار علی بخاری.  ایک بار ضرور پڑھے.   نوٹ.   فیس بک پر کچھ ایسی پوسٹ نظر سے ...